نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) جاسوسی اسکینڈل اور کسانوں کے مسائل پر حزب اختلاف کی پارٹیوں کے اراکین نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی
گئی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کی طرف سے وقفہ صفر کے اعلان کے بعد ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ممبران نے ہنگامہ شروع کردیا۔
ان دونوں پارٹیوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے چاہ ایوان میں آگئے۔