نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کو راجیہ سبھا میں اپنے 12 اراکین کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
صبح وقفہ صفر، کانگریس، شیو سینا، راشٹریہ جنتا دل اور ڈی ایم کے‘ کے اراکین نے
ایوان کے وسط میں نعرے بازی شروع کر دی اور اپوزیشن اراکین کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریباً 50 منٹ کے شور شرابے کے بعد اپوزیشن اراکین دھرنے پر بیٹھ گئے۔
اس دوران حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین کے مابین شدید جم کر نوک چھونک ہوئی جس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔