the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،22 مارچ (یواین آئی) پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں منگل کو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے تک اور پھر دوپہر دو بجے تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی ،جس سےوقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکے۔
وقفہ صفر میں ہوئے التوا کے بعد کارروائی شروع ہوتے ہی نائب چیئرمین ہری ونش نے وقفہ سوال شروع کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کے ترنمول کانگریس سمیت کئی



دیگر پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے انہوں نے چند منٹوں میں ہی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 137 دن کے بعد پیٹرول اور ڈیل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن اسی کے سلسلے میں ہنگامہ کررہی تھی۔
اس سے پہلے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان میں ضروری دستاویز میز پر رکھوانے کے بعد کہا کہ انہیں قواعد 267 کے تحت کئی اراکین کے نوٹس ملے ہیں جنہیں خارج کردیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.