نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے اختتام پر آج راجیہ سبھا کی کاروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیے جانے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کاروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔
بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری کو
صدر کے دونوں ایوانوں میں تقریر کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ دوسرا مرحلہ آٹھ مارچ سے آٹھ اپریل تک جاری رہے گا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس دوران 11 نشستیں ہوئیں اور صدر کی تقریر پر بحث کے ساتھ ساتھ عام بجٹ پر بھی بحث ہوئی۔ ایوان نے اس دوران تین اہم بل بھی پاس کیے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیلڈ غلام نبی آزاد سمیت چار اراکین کو ان کی مدت کار مکمل ہونے پر الوداعیہ بھی دی گئی۔