: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 06 فروری (یو این آئی ) راجیہ سبھا نے منگل کے روز اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کی قبائلی برادریوں سے متعلق آئین (شیڈولڈ ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل 2024 اور آئین (شیڈولڈ ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل 2024 کو صوتی
ووٹ سے منظور کر لیا ایوان میں دونوں بلوں پر تقریباً دو گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ حکومت دور دراز علاقوں میں رہنے والی نظر انداز کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔