نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج زوردار ہنگامے کے درمیان مختصر بحث کے بعد فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2021 کو منظور کرلیا گيا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی قبل ازیں بھی، اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی لوک سبھا میں پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے، جس پر اب پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔
دوسری بار التواء کےبعد
جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے اس بل کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ کھڑی ہوئیں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔ مسٹر ہری ونش نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہوں پر واپس جائیں لیکن اراکین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔