the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر پولیس افسران کے ذریعہ پیسوں کی وصولی کے لگائے گئے الزام پر پیر کے روز راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا جس سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر ہرونش نے وقفہ سوالا ت چلانے کی بہت کوشش کی اور انہوں نے سوال پوچھنے کے لئے ارکان کے نام بھی لئے لیکن برسراقتدار اور اپوزیشن کے ارکان کے اس معاملے پر کئے گئے شور شرابے اور ہنگامے کے سبب واضح طور پر کچھ سنائی نہیں



دیا۔ یہ ہنگامہ وقفہ صفر ختم ہونے سے کچھ پہلے ہی شروع ہوگیا تھا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے بار بار خاموش ہونے اور اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی اپیل کی لیکن ہنگامہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ریکارڈ میں نہیں جائے گا۔ اس درمیان وقفہ سوالات کاوقت شروع ہوگیا اور ڈپٹی اسپیکر ہرونش نشست پر آگئے۔
مسٹر ہرونش نے بھی دونوں جانب کے ارکان سے بار بار خاموش رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وقفہ سوالات چلانے کی پوری کوشش کی اور سوال پوچھنے کے لئے ارکان کے نام پکارے۔ کچھ ارکان نے سوال بھی پوچھے لیکن واضح طور پر کچھ سنائی نہیں دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.