نئی دہلی، 8 جنوری (ایجنسی) حکومت پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی چار بار ملتوی ہونے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
start;">
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آخری دن تھا لیکن ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے بجائے بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے ایوان کے رکن دنگ رہ گئے اور وہ ایوان سے باہر جانے کے بجائے وہیں بیٹھے رہے۔