the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 8 فروری ( یواین آئی ) راجیہ سبھا نے ریاست جموں و کشمیر اور لداخ میں انتظامی اصلاحات سے متعلق جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2021 کو پیر کو منظوری دے دی  وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی نے ایوان میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں نو تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ملک کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اپنے بیان میں مسٹر ریڈی نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتائی ۔
یہ بل ایوان میں جمعرات کو جموں کشمیر تنظیم نو (ترمیم) آرڈیننس کی جگہ پیش کیا گیا تھا اور یہ جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ



2019 کی جگہ لے گا۔
اس بل میں پڈوچیری میں نافذ آئین کے آرٹیکل 239A کو جموں وکشمیر اور لداخ میں بھی لاگو کرنے کا التزام کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بل میں بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں تعینات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین پولیس سروس اور انڈین فاریسٹ سروس کے افسران دونوں مرکز کے زیر انتظام علا قوں جموں و کشمیر اور لداخ م میں تعینات رہیں گے ۔ مستقبل میں دونوں علاقوں کے افسران ’ اروناچل پردیش ، گوا ، میزورم یونین ٹیریٹری کیڈر‘ سے آئیں گے۔ اس بل میں جموں و کشمیر کیڈر کا ’ اروناچل پردیش ، گوا ، میزورم یونین ٹیریٹری کیڈر‘ میں انضمام کا التزام کرتا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.