نئی دہلی، 7 فروری (ایجنسی) تیرہ عدد والے روسٹر نظام کو ختم کرنے کے لئے بل لانے کی مانگ کو لے کر اپوزیشن ارکان نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
ایوان کی کارروائی جب صبح شروع ہوئی تو چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے کہا کہ اب اس سیشن کے ختم ہونے میں چار دن باقی ہیں کیونکہ کل نجی ارکان کے لئے کام کاج کا دن ہوتا ہے۔ لہذا صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے ایوان مقرر کرے کہ بحث کب شروع اور کتنے دن چلے اور کب جواب دیا جائے ۔
18px; text-align: start;">اس پر سماج وادی پارٹی کے نیرج شیکھر کے ایک غیر مہذب تبصرہ سے مسٹر نائیڈو ناراض ہو گئے اور انہوں نے دو منٹ تک ایوان کی کارروائی روک کر کہا کہ ارکان کا اگر یہی رویہ رہا تو وہ ایوان کو نہیں چلائیں گے۔ یہ کہہ کر وہ اتنے رنجیدہ ہوگئے کہ اپنی سیٹ پر خاموشی بیٹھ گئے تب پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے ان سے درخواست کی کہ وہ اراکین کی باتوں کو نظر انداز کرکے ایوان کو چلائیں۔
اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے ایوان میں وقت کا تعین کرنا نہیں چاہتے بلکہ اپنے کمرے میں اس پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے گیارہ بجکر بیس منٹ پر کارروائی ملتوی کر دی۔