the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مان سون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی



متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.