the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 14 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ضلع راجوری کے تین نوجوانوں، جنہیں مبینہ طور پر ضلع شوپیاں میں ایک مبینہ فرضی جھڑپ میں مارا گیا ہے، کے غمزدہ کنبوں کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس معاملے کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران غمزدہ کنبوں سے حاصل نمونے مہلوک نوجوانوں کے ڈی این اے سے میچ کرنے میں ہو رہی غیر معمولی تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہیں۔
انہوں نے کہا: 'جہاں تک ان غمزدہ کنبوں کا سوال ہے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ تحقیقات جاری



ہیں۔ فوج اپنی طرف سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ پولیس نے بھی الگ سے ایک جانچ کمیٹی قائم کی ہے۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان غمزہ کنبوں کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا'۔
قابل ذکر ہے کہ شوپیاں میں رواں برس جولائی میں لاپتہ ہونے والے تین مزدوروں، جن کا تعلق ضلع راجوری سے تھا، کے اہل خانہ نے تصویروں کی بنیادوں پر الزام عائد کیا ہے کہ 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک تصادم کے دوران مارے جانے والے تین عدم شناخت جنگجو در اصل ان کے رشتہ دار ہیں۔
اہل خانہ نے ان تین نوجوانوں کی شناخت ابرار احمد خان ولد بگا خان، امتیاز حیسن ولد شبیر حسین ساکنان در ساکری تحصیل کوٹرانکہ اور ابرار احمد ولد محمد یوسف ساکن ترکسی کے بطور کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.