: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،2 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے راجوری واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے بتادیں کہ ضلع راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کے روز ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس
کے نتیجے میں ایک کمسن کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جس طرح وطن میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے۔