the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنو، 12 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنو کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچے۔ اس دوران وہ مختلف سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
اتر پردیش حکومت کے ایک سرکاری بیان میں دی گئی اطلاع کے مطابق لکھنو میں وزیر دفاع کا پہلا پروگرام وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور پروجیکٹ کی میٹنگ میں حصہ لینا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں دفاعی آلات بنانے والی ملک کی معروف کمپنیوں کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی توسیع ریاست میں چھ نوڈ



(آگرہ، علی گڑھ، جھانسی کانپور، چترکوٹ اور لکھنو¿) تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 11207.63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔ اس سے تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی امید ہے۔
اس کے لیے 1482 ہیکٹیئر کا لینڈ بینک بنایا گیا ہے۔ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی چھ یونٹوں کے تحت اب تک 24 کمپنیوں کو 337 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت لکھنو¿ اور جھانسی میںبرہموس میزائل بنانے کے لیے راجدھانی میں 80 ہیکٹیئر اور جھانسی میں بھارت ڈائنامکس کو183 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان ا سکیموں پر جاری کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جانا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.