نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو بین الا قوامی یو گا دن کے موقع پر مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس
وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کریں گے۔ ایڈمرل آرہری کمار ، چیف آف دی نیول اسٹاف، محترمہ کلاہری کمار، صدر نیول ویلفیئر اینڈ ہیلتھ ایسوسی ایشن، بحریہ اور وزارت دفاع کے سینئر افسران بھی اس موقع پر یوگا میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بحریہ میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے اگنی دیر بھی اس پر وگرام میں حصہ لیں گے۔ یوگا سیشن کے بعد وزیر دفاع
وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے اور یو گا انسٹرکٹرز کو اعزاز سے نوازیں گے۔ بحریہ اس موقع پر اپنی رسائی اور سر گرمیوں کے بارے میں ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کرے گی، جس میں اس سال کی تھیم اوشین رنگ آف یوگا پر زور دیا جائے گا۔ مختلف بحری جہاز اس سال کے یوم یوگا کی تقسیم او اسود ھیو تمسکم کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے اس وقت دوستانہ غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ یو گا گا نواں عالمی دن 2014 میں اپنے آغاز کے بعد اس سال منایا جارہا ہے۔ بعد میں وزیر دفاع کوچی میں ساؤتھرن نیول کمانڈا نٹیگریٹڈ سمیلیٹر کمپلیکس دھرو کا افتتاح بھی کریں گے۔