: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو یہاں دفاعی مالیات اور اقتصادیات پر تین روزہ بین الا قوامی کا نفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزارت دفاع (فنانس) کے زیر اہتمام یہ کا نفرنس ملک اور بیرون ملک کے نامور پالیسی سازوں، اسکالرز اور سر کاری حکام کو
اکٹھا کرے گی تا کہ عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں اور پالیسیوں کے تناظر میں دفاعی مالیات اور اقتصادیات کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے۔ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور کینیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔