: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 2 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کانپور میں ایڈوانسڈ ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ انڈیا لمیٹڈ (اے ڈبلیو ای آئی ایل) کی یونٹ، فیلڈ گن فیکٹری کا دورہ کیا اور اہم دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
وزارت دفاع کے مطابق، اس کار خانے کو ٹینک ٹی-90 اور دھنوش توپ سمیت مختلف آرٹلری گن اور ٹینک کی بیرل اور بر
پیچ اسمبلی بنانے میں مہارت حاصل ہے۔
مسٹر سنگھ نے اہم مقامی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے کارخانے کے ہیٹ ٹریٹمنٹ اور نئی اسمبلی شاپ سمیت اہم سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ، ان کے ساتھ سکریٹری (دفاعی پیداوار ) سنجیو کمار اور سکریٹری، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر کامت بھی تھے-