: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 18 نومبر 2023 کو وطن واپس لوٹتے ہوئے سنگاپور کا مختصر دورہ کیا۔
انہوں نے وہاں انڈین نیشنل آرمی ( آئی این اے) کے یادگاری نشان پر گلہائے عقیدت پیش کر کے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خیال رہے کہ غیر معروف سورماؤں کی یاد میں ایک یادگاری نشان تعمیر کرنے کی تجویز خود نیتا جی کے ذریعہ پیش کی گئی تھی اور انہوں نے ہی جولائی 1945 میں اس کا سنگ بنیادر کھا تھا۔ 1995 میں
سنگا پور کے قومی وراثت بورڈ نے اصل یاد گار کے
طور پر اسی جگہ آئی این اے کا نشان کھڑا کیا تھا۔
وزیر دفاع نے بھگوان وشنو کے مندر شری سری نواسا پیر ومل میں پوجار چنا بھی کی جو کہ سنگا پور کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے اور جس کا قیام 1855 میں عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے لٹل انڈیا میں انڈیا ہیر میسج سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ یہ مرکز قومی وراثت بورڈ کے تحت سال 2015 میں قائم کیا گیا تھا جس میں سنگا پور میں آباد ہندوستانیوں کی داستان دستاویز بند کی گئی