the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس) کے منصبوں کی نگرانی کے لئے ویب پر مبنی پروجیکٹ مانیٹرنگ پورٹل لانچ کیا ۔
مرکزی حکومت کے ’ڈیجیٹل انڈیا مشن‘ کے تحت اس پورٹل کو دارالحکومت میں بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس ( بی آئی ایس اے جی - جی) نے تیار کیا ہے۔
یہ کنسولیڈیٹڈ پورٹل ملٹری انجینئر سروسز کی جانب سے لاگوپہلا ای گورننس مینجمنٹ پروجیکٹ ہے۔ اس پر نئے منصوبوں کے شروع ہونے سے مکمل ہونے تک کی درست مانیٹرنگ کی جا سکے گی ۔ ایم ای ایس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے تمام صارفین جو ان منصوبوں میں شراکت دار ہیں، وہ بھی اس پورٹل کے ذریعے منصوبوں کی



معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل اس تنظیم کے سائنٹفک منیجمنٹ کے لیے ملٹری انجینئر سروس کے نئے اقدامات میں سے ایک ہے۔
وزیر دفاع نے اس موقع پر ملٹری انجینئر سروسز سے متعلقہ منصوبوں کی نگرانی میں معاون ہونے والے ایم ای ایس کے نئے اقدامات کی تعریف کی اورشعبہ کو ڈیجیٹل ہونے کے لئے مبارکباد دی۔ ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملٹری انجینئر سروس پیداوار بڑھانے، شفافیت اورفوج کے لیے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی سمت میں بہتری لانے کی کوششوں میں مزید 9 ای گورننس ایپلی کیشنز (ایپس) تیار کر رہی ہے ۔ ان ایپلی کیشنز کو اس سال کے آخر تک تیار کیے جانے اور اگلے سال کے وسط تک انٹیگریٹڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ( ای آر پی ) میں بھی شامل کرنے کا امکان ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.