: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو تلنگانہ کے وقار آباد میں دمگنڈم ریزرو فاریسٹ سائٹ پر 3200 کروڑ روپے کی لاگت سے 2,900 ایکڑ پر پھیلے بحریہ کے ایک نئے 'ویری لو فریکوئنسی' (وی ایل ایف) اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہ چیلنجنگ بحری حالات میں موثر کمانڈ اور کنڑول کی صلاحیتوں کو یقینی بنا کر بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ بحری مواصلات کے
بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، طویل فاصلے تک قابل اعتماد اور محفوظ ترسیل کے قابل بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وی ایل ایف اسٹیشن ملک کی عسکری صلاحیتوں کو وسعت دے گا جو کہ مسلح افواج کے لیے ایک وردان ثابت ہو گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہائی ٹیک وی ایل ایف اسٹیشن صرف ایک فوجی تنصیب نہیں بلکہ قومی اہمیت کا ایک اسٹریٹجک اثاثہ ہو گا۔