نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے جاسوسی اور آبدوز شکن طیارے پی 8 آئی سے پرواز کی۔
بحریہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مسٹر سنگھ نے ممبئی کے دورے کے دوران ہوائی
جہاز میں پرواز بھری۔
ان کے ہوائی جہاز پر سوار رہتے طیارے نے مشن کے دوران طویل فاصلے تک نگرانی، الیکٹرانک جنگی نظام، امیجری انٹیلی جنس، اینٹی سب میرین سسٹم، جاسوسی کی صلاحیت اور سینسر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔