نئی دہلی ، 7 مئی ( یواین آئی) وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں گیس رساؤ واقعے میں لوگوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے
مسڑ سنگھ نے ٹویٹ کیا ’’ وشاکھاپٹنم سے تکلیف دہ خبر آئی ہے ۔ اس دلخراش واقعہ میں وہاں لوگوں کی موت کی وجہ سے بہت دلبرداشتہ ہوں ۔
سوگوار کنبوں سے میری تعزیت۔ میں وشاکھاپٹنم کے عوام کی حفاظت کے لئے دعا کرتا ہوں ‘‘۔ وشاکھاپٹنم میں جمعرات کی صبح ایک کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے یہاں آٹھ سالہ بچے سمیت کم سے کم پانچ افراد دم گھٹنے کی وجہ سے دم توڑ گئے اور 200 سے زائد افراد کو یہاں کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔