the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز ملک کی ہمہ جہتی ترقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ اس کے امکانات کو تمام اہم شعبوں میں تلاش کیاجانا چاہئے۔
مسٹر سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ دفاع ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات اورآئی آئی ٹی کانپور کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی شکایات تجزیہ ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا "یہ ایک اہم پیش رفت ہے ، جس میں سائنسی علوم اور ٹکنالوجی کے



استعمال سے ہم شہری مرکز اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔" انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملازم شکایت کے شعبے میں اپنی شکایت درج کرتا ہے تو ، اس کی توقع صرف ایک شکایت نہیں بلکہ اس کے جمہوری حقوق اور ملک میں کام کرنے والے شکایت نظام بھی جڑی ہوتی ہیں۔ شکایت کے ازالہ کے طریق کار کے ذریعہ فوری کارروائی اس میں ایک بہت ہی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شکایت کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور شکایت کنندہ کو عدالت کا چکر لگانا پڑتا ہے اور اس کے بعد بھی کئی بار اس کی شکایت حل نہیں ہو پاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.