رائے پور،15نومبر(ایجنسی)مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگایا کہ وہ اعتبار کے بحران کاسامنا کررہی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک طرف کانگریس اور دوسری اپوزیشن پارٹیاں اعتبار کے بحران کا سامنا کررہی ہیں ،وہیں دوسری سمت بی جےپی کی حکومتوں کے تئیں لوگوں کا یقین دن بہ دن مضبوط ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے چھتیس گڑھ کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ
اقتدار میں رہنے کے 15برسوں بعد بھی وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے تئیں ریاست کےعوام کا یقین قائم ہی نہیں ہے بکہ بڑھا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15برسوں میں ڈاکٹر سنگھ نے چھتیس گڑھ کی تصویر بدل دی ہے۔طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے پر حکومتوں کے تئیں بے اعتباری کا بحران پیدا ہوتا ہے،لیکن چھتیس گڑھ میں صورت حال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے چھتیس گڑھ میں کانگریس کے انتخابی منشور پر طنز کرتےہوئے کہا کہ جو کانگریس عوام کا بھروسہ کھوچکی ہے اس کی باتوں پر لوگ کیوں یقین کریں گے۔