نئی دہلی، 7دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سطح سے ہوا میں مارکرنے والی ورٹیکل شارٹ رینج میزائل کے کامیاب تجربہ پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہاکہ اس میزائل کے تجربہ سے
ہوائی خطرات سے نپٹنے میں بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
میزائل کا منگل کو اوڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔
میزائل کو بہت کم اونچائی پر واقع الیکٹرونک ہدف کو تباہ کرنے کیلئے ورٹیکل لانچر سے داغا گیا تھا۔