نئی دہلی 06 ستمبر ۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمہوریہ کوریا ( آر او کے ) کے تین روزہ دورے کے دوسرےدن 5 ستمبر 2019 کو سیول میں آر او کے کے قومی وزیردفاع جیونگ کیونگ دو سے ملاقات کی ۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعاون کا بھرپور جائزہ لیا۔دونوں وزرا نے اس بات کو نوٹ کیا کہ دفاعی تعاون ہندوستان اور آر او کے کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکتداری کا سب سے اہم جزو ہے ۔ انہوں نے سروس سے سروس کی سطح تک جاری تعاون اور بھارت اورکوریا کی دفاعی صنعتوں کےدرمیان اضافہ شدہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا۔دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی
اوربین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی ۔
دفاعی تعلیمی تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ملکو ں کی بحری فوجوں کے لئے لاجسٹیکل حمایت فراہم کرنے کے بارے میں دو بڑے سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ان سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مد د ملے گی۔
مسٹر سنگھ نے کوریا کے قومی قبرستان کا بھی دورہ کیا تاکہ ان جانباز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے جنہوں نے کوریائی قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ۔انہوں نے وار میموریل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اس توصیف نامے کی نقل پیش کی جو ہندوستان کے 60ویں پیرافیلڈ اسپتال کو کوریاکی جنگ کے دوران مثالی رول ادا