جے پور،21 مئی (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارت رتن اور سابق آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی کمپیوٹر اور انفارمیشن انقلابی سوچ نے ہندوستان کو عالمی سطح پر مضبوطی سے کھڑا کیا اور ملک کو شناخت دلائی، جبکہ موجودہ عالمی
وبائی بحران کے خلاف موثر لڑائی میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایک اہم کردارادا کررہا ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج یہ بات سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا مسٹر راجیو گاندھی دوررس سوچ کی شخصیت تھے۔