اورنگ آباد، 21 مئی (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے جمعرات کے روز کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی ملک میں کمپیوٹر انقلاب کے بانی تھے اور آج کا ’ڈیجیٹل انڈیا‘ ان کے ذریعہ رکھی گئی بنیاد پر
کھڑا ہے۔
مسٹر پوار نے مسٹر گاندھی کی 29 ویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے بہترین لیڈر رہے راجیو گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات کے شعبے میں ملک کی ترقی ان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔