چنئی، 6 ستمبر (ایجنسی) تمل ناڈو حکومت نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے تمام سات مجرموں کو رہا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور آگے کی کارروائی سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد کی جائے گی۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">انا ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور ماہی پروری کے وزیر ڈی جے کمار نے سابق وزیر اعظم کے قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی رحم کی درخواست پر غور کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مجرموں کو چھوڑنے کے لئے پرعزم ہے۔