راجستھان/30جنوری(ایجنسی) راجستھان کی روایت کے تحت شادی سے پہلے کچھ رسومات ہوتی ہیں۔ ان رسومات میں سے ایک رسم یہ بھی ہے کہ دولہا پگڑی باندھ کر گھوڑے پر چڑھکر دلہن کے گھر تک جاتا ہے۔ لیکن راجستان کی اس لڑکی نے جنسی مساوات کے نام پر اس روایت کو بدلتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔
برطانیہ سے ایم بی اے کورس کو مکمل کرنے والی ایک دلہن گارگی کی جب شادی ہورہی تھی تو اس نے کہا کہ صرف دولہا ہی کیوں اس رسم کو انجام دے ؟ اس سوال کے ساتھ وہ خود پگڑی باندھ کر اس رسم پورا کرنے کے لیے نکلی تو سارے لوگ حیران ہوکر دیکھتے رہ گئے ۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">راجستھان کے جھجھورہ کے بی جے پی کے خاتون رکن پارلیمان سنتوش اہلاوت کی بیٹی گارگی ہے۔گارگی دلہن بن کر گزشتہ تین دنوں سے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھوم رہی ہیں۔
دراصل گارگی اس کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی لانا چاہتی ہیں کہ لڑکے اور لڑکی برابر ہوتے ہیں ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
گارگي کی ماں 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' مہم سے وابستہ ہیں۔جھجھنو کے رکن پارلیمان سنتوش اہلاوت اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر کچھ الگ پیغام دینا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔