حیدرآباد،15جون(یواین آئی)بی جے پی میں شمولیت کے بعد حیدرآباد واپسی پر سابق وزیرای راجندر کا شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔
ای راجندر جن کو اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کی کابینہ سے برطرف کردیا گیا تھا نے اپنے حلقہ اسمبلی حضورنگر سے
استعفی دے دیا اور کل انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈران کی موجودگی میں زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
آج وہ دہلی سے حیدرآبادواپس ہوئے جہاں شمس آباد ایرپورٹ پر ان کے حامیوں اور بی جے پی کے ریاستی لیڈروں و کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔