نئی دہلی/20ڈسمبر(ایجنسی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر کانگریس نے آج بھی راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد کل تک کے ملتوی کر دی گئی۔
font-size: 18px; text-align: start;">آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اس معاملے پر کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔
وقفے کے بعد ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی لیکن کانگریس ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے کاروائی ملتوی کر دی۔