جودھپور/2جنوری(ایجنسی)راجستھان حکومت کے سبھی سرکاری کالجوں میں لڑکیوں کو فری سینٹری نپکین دینے کی منصوبہ بندی بنائی ہے، ڈپارٹمنٹ آف ہائر ایجوکیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آنے والے تعلیمی سال سے سبھی 189 کالجوں کو فری سینٹری نپکین وینڈنگ مشین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر راجستھان کے 189 کالجوں میں پیڈس کے لیے یہ مشین لگ جاتی ہے تو یہ کام کرنے والا راجستھان ملک کی پہلی ریاست بن جائے
گی.
ہائیر ایجوکشین ڈپارٹمنٹ کے بھنورسنگھ بھٹی کے مطابق کالجوں میں پیڈس کے لیے مشین لگانے کے لیے حکومت کو ایک تجویز بھیجا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 189 کالجوں میں اس مشین کو لگوانے میں تقریبا 2.5 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا، اگر اس خرچ کے لیے حکومت رقم دیتی ہے تو جلد ہی کام شدروع کیا جائے گا اور نئے سیشن سے طالب علموں کو یہ سہولت ملنے لگے گی. رپورٹس کے مطابق اس سے 2.8 لاکھ لڑکیوں کو فائدہ ہوگا،