جے پور، 11 دسمبر (ایجنسی) ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے رجحان سے واضح ہوچکا ہے کہ کانگریس ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
مسٹر پائلٹ نے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے بعد آج یہاں میڈیا سے کہا کہ اگرچہ حتمی نتیجہ آنے تک انتظار کرنا چاہیے لیکن جس طرح کے رجحان مل رہے ہیں اس سے راجستھان سمیت مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بننا طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کارکنوں اور عوام کی جد
و جہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت سے گزشتہ پانچ برس سے پریشان رہے ہیں جس سے ان میں غصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن معاملوں پر ہم نے جد وجہد کی ، ان پر عوام نے اپنی مہر لگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہی راہل گاندھی کانگریس کے صدر بنے تھے اور آج تین ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ ان کے لئے اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈران کے عوام کے معاملوں کے ساتھ انتخابی تشہیر میں اترنے کا اثر بھی رہا ے۔