جےپور،24دسمبر(ایجنسی)راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے 13کابینہ اور دس وزیر مملکت کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
راج بھون میں آج منعقد ایک سادہ تقریب میں کابینہ وزیر کے طورپر حلف لینے والوں میں ڈاکٹڑ بی ڈی کلا،شانتی دھاری وال،پرسادی لال مینا،رمیش مینا،پرتاپ سنگھ کھاچریا واس،وشویندر سنگھ ،رگھوشرما،لال شرما،لال چند کٹاریا،ہریش چودھری،اودے لال آنچنا،پرمود جون بھایا،ماسٹر بھنولال میگھوال اور سالحہ محمدشامل ہیں۔
وزیر مملکت کا حلف لینے والوں میں گووند سنگھ ڈوٹاسرا،ممتا بھوپیش ،ارجن بامنیا،بھنور سنگھ بھاٹی،سکھرام وشنوئی،اشوک چاندنا،ٹیکارام جولی،بھجن لال جاٹو،راجیندر یادو اور سبھاش گرگ شامل ہیں۔مسٹر گرف اتحادی پارٹی راشٹریہ لوک دل کے ٹکٹ
سے بھرت پور سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہی اشوک گہلوت نے وزیراعلی اور سچن پائلٹ نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا تھا ۔کابینہ میں ایک خاتون اور ایک مسلم وزیر شامل ہیں۔ان میں 18وزیرایسے ہیں جو پہلی بار اس عہدے تک پہنچ پائے ہیں۔سب سے زیادہ تین -تین وزیر جےپور اور بھرت پور ،دوسا اور بیکانیر سے دو -دو اور الور،چرو،چتوڑ گڑھ،جالور،بوندی،اجمیر،کوٹہ،باڈمیر،قرولی،جیسلمیر،سیکر،بانس واڑااور باراں سے ایک -ایک وزیر لئے گئےہیں۔
ذات پات کی بنیا د پر سب سے زیادہ جاٹ اور درج فہرست ذات کے چار -چار،ویشیے،درج فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کے تین -تین وزیر بنائے گئےہیں۔اس کے علاوہ برہمن اور راج پوت سماج کے دو دو وزیر اور گرجر اور مسلم طبقے کے ایک ایک وزیر شامل ہیں۔حلف برداری کے موقع پر وزیر اعلی اشوک گہلوت ،نائب وزیراعلی سچن پائلٹ سمیت کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔