نئی دہلی، 14 اگست (ایجنسی)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا نام لئے بغیر آج کہا ہے کہ پڑوسی ملک جموں وکشمیر پر مسلسل بری نظر لگائے رکھتا ہے اور دہشت گرد بھیج کر وادی میں امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے لیکن ترنگا کی آن بان اور شان قائم رکھنے کے فوجیوں کے عزم نے ہر مرتبہ اس کی ناپاک سازشوں کو ناکام کیا ہے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے 73ویں یوم آزادی کی موقع پر آج فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افوج کے جوان مادر وطن کے دفاع میں اپنے جانوں کی بازی لگادیتے ہیں اور آج کا دن ان کی قربانی کو یاد کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ قومی دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان
بہادر جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں بھی تشکر کا اظہار کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”
انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلسل جنگجو بھیج کر جموں وکشمیر کے امن کو خراب کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہے۔
فون نے اس کی سازشوں کا ہر مرتبہ منھ توڑ جواب دیا ہے اور پلوامہ حملے کے بعد بھی فوجیوںنے سرحد پار کرکے وہاں بنے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور لانچ پیڈ کو تباہ کردیا تھا۔
وزیر دفاع نے آج کہا کہ بدلتے عالمی حالات میں اب لڑائی صرف، پانی، زمین اور فضا تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کا دائرہ خلا اور سائبر اسپیس تک جائے گا اس لئے حکومت فوجیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ہر ممکن اقدام کرے گی۔