رامپور:09اگست(یواین آئی) لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج سماج وادی پارٹی(ایس پی)جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے صحت و جیل سے جلد از جلد رہائی کے لئے پارٹی کارکنوں نے خواجہ معین الدین چشتی غریب نوان کی درگارہ اجمیر شریف میں چادر پیش کر کے دعائیں کیں رامپور میں کاونسلر اقرار حسین کی قیادت ایس پی
کارکنوں نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگارہ پر پہنچ کر رکن پارلیمان کی صحت و رہائی کے لئے چار پیش کی۔
ساتھ ہی ان کے اور ان کے سابق ایم ایل اے بیٹے عبد اللہ اعظم خان کی رہائی کے لئے بھی دعائیں مانگی۔
درگارہ کے خاتم سید محمد طلبہ صابری نے سبھی کے ساتھ مل کر محمد اعظم خان کی صحت و رہائی کی دعا کرائی۔