حیدر آباد 31 اگست (یو این آئی) ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر چیف سکریٹری شانتی کماری نے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کو روکنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریاست
میں جاری شدید بارش کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں چیف سکریٹری نے کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کا نفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صور تحال کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔