: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس خطہ میں بارش شمال مغربی مدھیہ پردیش اور جنوب مغربی اتر پردیش میں طوفانی
گردش کی وجہ سے ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ "یہ حالت اگلے 24 گھنٹوں (ہفتہ تک) اسی علاقے میں برقرار رہنے کا بہت امکان ہے محکمہ نے ٹویٹ کیاکہ "تازہ بادل دہلی کے قریب پہنچ رہا ہے، جس کی وجہ سے اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران دہلی اور این سی آر کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔