the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کوچی،9 اگست (ایجنسی) کیرلہ کے ملاپورم اور اڈکی اضلاع میں گزشتہ 4 گھنٹوں سے ہورہی زبردست بارش کے بعد تودا گرنے کے واقعات میں 22 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ کیرلہ کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ مرکز نے بتایا کہ آٹھ اور 9 اگست کی درمیانی رات کو زبردست بارش کی وجہ سے تودہ گرنے سے 22 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی ایک زخمی ہوگئے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے راحت اور بچاؤ مہم میں مدد کے لئے بنگلور سے فوج کو متاثرہ علاقوں میں بھیجا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ کی چار ٹیموں کو دن میں ڈیڑھ بجے چنئی سے کیرلہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ایک ٹیم بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔
تودے گرنے کی وجہ سے اڈکی میں 11، ملاپورم میں پانچ، کوزی کوڈ میں ایک، ویاناڈ میں تین اور کنور میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ کے حکام کے مطابق ملاپورم ضلع کے



نلانبور میں جمعرات کی صبح تودے گرنے کے ایک واقعہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگ زندہ دفن ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ان تمام کو ملبہ سے باہر نکالا گیا اور انکی شناخت کنہی (55)، گیتا (24)، متھن (17)، نونیت (6 ) اور نوید (4) کے طورپر کی گئی ہے۔ کنبہ کا ایک دیگر رکن سبرامنیم (30)لاپتہ بتایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈکی ضلع میں تودے گرنے کے دو واقعات میں دس لوگ مارے گئے ہیں اور 9دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین لاپتہ ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے اڈکی آبی ذخیرہ کے پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے اور حکومت اضافی پانی کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
کیرالہ کے وزیرتوانائی ایم ایم منی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ بجلی بورڈ نے ضلع انتظامیہ سے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ ندی کے کنارے مقیم لوگوں کو بتائے کہ پانی چھوڑے جانے کی حالت میں انہیں کیا کیا احتیاط برتنی چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.