: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد ، 17 مئی (یو این آئی) آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر 30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز ( آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے کئی
اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی سے در میانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محبوب آباد ، ہنوما کونڈا، حیدر آباد، بھد رادری کو ٹھا گوڈیم، جنگاؤں، جو گلمبا گڈوال، محبوب نگر ، نا گر کرنول ، سوریا پیٹ اور دانا پارتھی میں الگ الگ مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔