حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی)محکمہ آبپاشی کے پرنسپال سکریٹری رجت کمار نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں ہوئی حالیہ بارش کی وجہ سے تقریبا 185تالاب لبریز ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر
احتیاط اور چوکسی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے مطابق 15ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تین تالاب جن میں شگاف پڑگیا ہے کی مرمت کا کام کیاجائے گا۔