حیدر آباد 18 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں بے موسم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسی دوران کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ 24 گھنٹوں کے
دوران بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی، گرج و چمک، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔