the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کووڈ وبا کے درمیان گاڑیوں میں بکنگ کم ہونے کے سبب نارتھ ریلوے 28 جوڑی اہم ٹرینوں کو نو مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں آٹھ جوڑی شتابدی، تین جوڑی جن شتابدی اور دو دو جوڑی راجدھانی اور دُرنتو ایکسپریس گاڑیاں شامل ہیں۔
نارتھ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ زیادہ تر سیٹیں خالی رہنے کے پیش نظر نئی دہلی سے حبیب گنج بھوپال، چنڈی گڑھ۔ کالکا، امرتسر، دہرادون، کاٹھگودام جانے والی آٹھ جوڑی شتابدی ایکسپری گاڑیاں، حضرت نظام الدین سے بلاس پور اور چنئی جانے والی راجدھانی ایکسپریس، نئی دہلی سے دہرادون، کوٹ دوار اور



چنڈی گڑھ جانے والی جن شتابدی ایکسپریس، دہلی سے جموں توی اور پونے جانے والی دُرنتو ایکسپریس، نئی دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ جانے والی وندے بھارت ایکسپریس گاڑیاں بند رہیں گی۔
وسطی ریلوے نے بھی 23 جوڑی گاڑیوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں چھاترپتی شیواجی ٹرمینل-پونے شتابدی ایکسپریس، پونے-ناگپور اسپیشل، دادر سے شیرڈی سائیں نگر جانے والی دو اسپیشل ٹرینیں اور پنڑھپور اسپیشل گاڑی شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کو جون کے آخری ہفتے تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔
کووڈ وبا کی دوسری لہر کے درمیان مختلف زونل ریلوے نے ڈیڑھ سو سے زائد گاڑیوں کے آپریشن کو فی الحال بند کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.