the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کھلنے کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کے لئے مزید تقریباً 100 نئی خصوصی گاڑیاں چلانے پر غور و خوض کررہا ہے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کچھ اور خصوصی ٹرینیں شرو کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی تعداد کا انحصار ریاستوں کی رضامندی پر ہوگا لیکن یہ تعداد 100 سے 110 کے آس پاس ہوسکتی ہے۔
اس وقت قریب 230 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی خصوصی ٹرینوں کا فیصلہ بنیادی



طور پر ٹریفک اور ٹکٹوں کی مانگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان راستوں کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا جہاں فی الحال کوئی بھی مسافر ٹرین دستیاب نہیں ہے۔ خصوصی ٹرینوں میں مخصوص زمرے کے علاوہ سبھی طرح کے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ریل ٹریفک نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جسمانی دوری اور حفظان صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ ایئر کنڈیشن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس رکھا جارہا ہے۔ پینٹری بھی بند کردی گئی ہے۔ صرف پیکیڈ فوڈ دستیاب کیا جارہا ہے۔ صحت کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو اسٹیشن آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.