: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 3 ستمبر (یو این آئی) ریلوے پر و ٹکشن فورس سکندر آباد ڈویژن نے آپریشن ننھے فرشتے کے تحت 2024 میں ، اب تک جملہ 247 بچوں کو بچایا۔ آپریشن ننھے فرشتے کا آغاز ریلوے بورڈ نے ان بچوں کی شناخت ، بچاؤ کے بنیادی مقصد کے
ساتھ کیا تھا جو ریلوے نیٹ ورک میں خود کو پریشان کن حالات میں پاتے ہیں۔ بچوں کی حفاظت کے مسائل کو حل کرنے کی اہم ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ آپریشن آر پی ایف ملازمین کو ان بچوں کو تحفظ اور مدد فراہم کرنے کی ٹھوس کوششوں میں شامل کرتا ہے-