the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/11جون(ایجنسی) ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے سیکورٹی کے ساتھ خرچ کم کرنے اور سروس میں سدھار پر ریلوے کی توجہ مرکوز ہونے کی بات کہتے ہوئے آج اشارہ دیا کہ ٹرینوں کی آمدورفت بالخصوص شمالی ہندوستان میں ٹرینوں کی تاخیر سے چلنے کی پریشانی سے جلد نجات ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
موجودہ حکومت کے دور میں وزارت ریل کی چار سالہ کارکردگی کی تفصیلات بتانے کے لئے منعقد پریس کانفرنس میں مسٹر گوئل نے کہا کہ ریلوے کی سب سے زیادہ توجہ اس وقت سیکورٹی پر ہے۔ اس کے لئے ہر اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں اور کوشش ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ ٹرینوں کے کوچوں میں بھی لگائے جائیں۔ سیکورٹی میں اضافہ کے لئے ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013-14 میں 118ٹرین حادثات ہوئے تھے جن کی تعداد 2017-18میں گھٹ کر صرف73 رہ گئی ۔
ٹرینوں کے تاخیر سے پہنچنے کے بارے



میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی سے متعلق کام کا بیک لاگ موجودہ حکومت کو وراثت میں ملا ہے اور اسے پورا کرنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سیکورٹی فنڈ سے ریل لائنوں کی مرمت کا کام تیزی سے ہورہا ہے ۔ ٹرینوں کی آمدورفت وقت پر کرنے او رسگنل سسٹم کو سدھارنے کے لئے بھی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے بارے میں پوچھے گئے ایک دیگر سوال کے جواب میں ریلوے بورڈ کے چےئرمین اشونی لوہانی نے کہا کہ ریلوے کا فوکس سیکورٹی پر ہے۔ پچھلے اٹھارہ سال میں ٹرینوں کی تعدد تقریباً دو گنا ہوگئی ہے۔ لیکن اس دوران بنیادی ڈھانچوں کی مرمت اور رکھ رکھاو کا کام نہیں کیا گیا ہے۔ اب ریلوے بنیادی ڈھانچوں کو بہتر بنانے اور ان کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور مرمت کے کام کے لئے مسافروں کو کچھ تو قیمت ادا کرنی ہی ہوگی لیکن مستقبل میں اس کا فائدہ دکھائی دے گا۔"

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.