نئی دہلی/22نومبر(ایجنسی) امرتسر میں گذشتہ مہینے ہوئے ریل حادثے کے لیے ریلوے سیکیورٹی نے لوگوں کی لاپرواہی کو ذمہ دار بتایا ہے،چیف ریلوے سیفٹی کمشنر ایس کے پاٹھک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے، 19 اکتوبر کو ہوئے اس حادثے کے پیچھے کی اہم وجہ لوگوں کی لاپرواہی ہے، لوگ دسہرہ میلہ دیکھنے کے لیے جان بوجھ کر ریلوے ٹریک اور ٹریک کے آس پاس کھڑے تھے.
غور طلب ہے کہ گزشتہ مہینے 19 اکتوبر کو دسہرہ کے دن ہوئے اس ٹرین حادثے میں 60 لوگوں کی جان گئی تھی، یہ سبھی لوگ ریلوے ٹریک پر کھڑے ہوکر دسہرہ میلہ دیکھ
رہے تھے.