نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور مرکزی وزراء نے ٹول کٹ کیس میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے ، لہذا چھاپہ ماری ٹویٹر انڈیا کے دفتر میں نہیں بلکہ بی جے پی کے دفتر پر ہونی چاہئے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بی جے پی کی پالیسی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے۔" جعلی ٹول کٹس معاملے میں مودی حکومت اور دہلی پولیس یہی کررہی ہے۔ بی جے پی کے دفتر پر چھاپہ ماری ہونی چاہئے، بی جے پی رہنماؤں سے پوچھ گچھ ہونی
چاہئے، ہورہی ہے ٹویٹر انڈیا سے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ٹول کٹس معاملے میں جعل سازی ، ملک کو گمراہ کرنے اور مغالطہ میں ڈالنے کی سازش بی جے پی اور اس کے لیڈروں اور ترجمانوں نے کی ہے اور پوچھ گچھ ٹوئٹر سے ہورہی ہے۔
کانگریس ترجمان نے بتایاکہ "آج ہم نے ٹویٹر کو لکھا ہے کہ جیسے بی جے پی کے ترجمان کے جعلی سازی کو مینیپولیٹ میڈیا قرار دیا گیا ہے۔ ان کے سارے وزراء نے جنہیں ان فرضی کاغذات کو ٹوئٹ کیا ہے، ان کو بھی مینی پولیٹ میڈیا کیا جائے۔ مودی حکومت کے وزراء کورونا سے لڑنے کے بجائے ٹول کٹس کو پرموٹ کرنے میں لگے ہیں۔‘‘