the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 11 دسمبر (یواین آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کسانوں کی آمدن کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا عام کسان پنجاب کے کسانوں کے برابر آمدنی چاہتا ہے لیکن مسٹر مودی انہیں بہار کے کسانوں کی آمدن کے برابر رکھنا چاہتے ہیں راہل گاندھی نے کہا’’کسان چاہتا ہے کہ ان کی آمدن پنجاب کے کسانوں کی طرح ہو۔ جبکہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے تمام کسانوں کی آمدن بہار کے کسانوں کی طرح ہو‘‘۔
کانگریس کے رہنما نے اس کے ساتھ ہی ایک اعدادوشمار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ اوسطا سب سے زیادہ آمدن



پنجاب کے کسان کی اور سب سے کم بہار کے کسانوں کی ہے۔ پنجاب میں کسان کی اوسط سالانہ آمدن 2 لاکھ 16 ہزار 708 روپے ہے جبکہ بہار میں کسان کی اوسط سالانہ آمدن ملک میں سب سے کم 42 ہزار 684 روپے ہے۔
ہریانہ کا کسان ایک لاکھ 73 ہزار 208 کی اوسط آمدن کے ساتھ دوسرے اور جموں و کشمیر کا کسان ایک لاکھ 52 ہزار 196 روپے کی آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ کا کسان چوتھے اور کرناٹک کا پانچویں مقام پر ہے۔
ایک کسان کی سب سے کم آمدنی بہار میں ہے اور اس سے تھوڑا اوپر مغربی بنگال میں کسان کی آمدن 47 ہزار 760 روپے ہے جبکہ جھارکھنڈ کا کسان 56 ہزار 602 روپے کی آمدن کے ساتھ نیچے سے تیسرے مقام پر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.